بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اسکول کے وین ڈرائیور کے ساتھ کنٹریکٹ کی ایک صورت


سوال

  ایک ادارے والے اسکول کےڈرائیوروں کو کنٹریکٹ پررکھتے ہیں کہ ہم آپ کو مثلاً 27 ہزار دیں گے، جب کہ ڈرائیور ادارہ والوں کو جوبچے لاکردے رہا ہے، وہ 40 ہزار کے ہیں، اب باقی پیسہ ادارہ والے لیتے ہیں، جب کہ والدین یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے تو ڈرائیور کو پیسہ دیے ہیں توایسی صورت میں ادارہ والوں کو یہ پیسہ لینا اور ان کا استعمال کیساہے؟

جواب

ادارے والے ڈرائیور کے ساتھ ماہانہ 27 ہزار روپے اجرت کی ادائیگی کا معاہدہ کرتے ہیں تو ادارے الوں کے ذمہ اسی اجرت کی ادائیگی لازم ہے، خواہ بچے 27 ہزار سے کم کے ہوں یا زیادہ کے، زیادہ کے ہونے کی صورت میں اضافی رقم ادارے والوں کے لیے استعمال کرنا درست ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200630

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں