بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسکول انتظامیہ کا سالانہ اور چھٹیوں کی فی س وصول کرنا


سوال

میں نے اپنے تین بچوں کوایک اسلامک اسکول میں مارچ2016 کو داخل کیاہے،ان میں سے جودوبڑے ہیں وہ اپریل اورمئی 2016کواپنی بنیادی کلاس اسکول میں شروع کریں گے،اوراسکول جون جولائی میں بندرہے گااورجواہم تعلیم ہے وہ ان کی کلاسوں کی اگست 2016کوشروع ہوگی،اسکول کی انتطامیہ نے ہمیں واؤچربھیجاہے کہ ہم انہیں جون 2016 کی فیس اداکریں،انتطامیہ کاکہناہے کہ ہم نے مذکورہ کلاسزکے اساتذہ سے معاہدہ کیاہواہے۔اورہم جولائی کی فیس نہیں لے رہے ا س لیے جون کی فیس اداکرنی چاہیے۔جبکہ اسکول انتظامیہ نے ہم سے سالانہ فیس بھی وصول کی ہے۔سوال یہ ہے کہ کیااسکول انتظامیہ کوسالانہ فیس اورجون کی فیس لیناجائزہے؟؟

جواب

مذکورہ معاملے کاتعلق باہمی معاہدے سے ہے اس لیے جو معاہدہ ہواہو  اسی کے مطابق عمل درآمد چاہیے۔اگر کوئی معاہدہ نہ ہوتو اسکولوں کے رواج کے مطابق اگر فیس لی جاتی ہے تو ادائیگی واجب ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143710200017

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں