بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسٹوڈنٹ ویزا کے حصول کے لیے وظیفہ


سوال

 30 دسمبر کو میرا امریکا کے سٹوڈنٹ ویزا کا انٹرویو ہے، کوئی ایسا وظیفہ بتادیں  کہ میرا یہ انٹرویو  پاس ہو جاۓ اور میرا ویزا لگ جاۓ، اور اُُس ویزا افیسر کے دل میں میرا رعب بن جاۓ اور وہ مجھے ویزا دے دے !

جواب

صلاۃ الحاجت کی نیت سے روز دو رکعت نفل پڑھیں اور اس کے بعد کامیابی کی دعا کیجیے، نیز ہر فرض نماز کے بعد، تہجد کے وقت، اذان اور اقامت کے درمیان اور سورج غروب ہونے سے مغرب کی نماز تک کے اوقات کے درمیان بھی پابندی سے دعا کیجیے، دعا سے بڑھ کر کوئی وظیفہ مؤثر اور طاقت ور نہیں ہے۔

درود شریف کی کثرت کیجیے، نیز {أُولٰئِكَ عَلٰی هُدًی مِّنْ رَّبِّهِمْ وَأُولٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْن}  کثرت سے پڑھیں۔

نیز واضح رہے کہ  بیرون ملک جاکر جو تعلیم حاصل کی جائے گی اگر اس کے مواقع اپنے ملک میں یا کسی مسلم ملک میں دست یاب ہو ں تو  غیر مسلم ملک میں جانا پسندیدہ نہیں ہے، اگر دارالاسلام میں ایسے مواقع نہ ہوں اور وہ تعلیم بھی ضروری ہو تو اس صورت میں اگر غیر مسلم ملک میں جاکر ایمان، دینی اَحکام اور اسلامی تہذیب وآداب کی حفاظت کے ساتھ  ممکن ہو تو اس کی اجازت ہوگی،ورنہ اجازت نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200779

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں