بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسماء اور عصمہ نام کا معنی اور نام رکھنے کا حکم


سوال

 isma نام رکھنا درست ہے اور یہ نام صحابیہ کا بھی ہے ؟

جواب

اس نام کا درست تلفظ ”اَسماء“ (ہمزہ کے زبر کے ساتھ) "ASMA" ہے، اس کےمعنی ہیں: ’’بلند‘‘ اور ’’بہت سے نام‘‘۔   یہ کئی صحابیات رضی اللہ عنہن کانام ہے، یہ نام رکھنا اچھا ہے۔

اور اگر آپ کا اس نام سے مراد : عصمہ (عِصمَة: Esmah) ہو تو  یہ بھی صحابیہ کا نام ہے،  بنی حرام قبیلہ کی ایک انصاری صحابیہ تھیں جنہوں آپ ﷺ کے ہاتھ پر بیعت بھی کی تھی،ان کا پورا نام : عصمہ بنت حیان بن صخر بن خنساء انصاریہ ہے، اس نام کے معنی ہیں :خداداد ملکہ ، پاک دامنی۔ یہ دونوں نام رکھنا درست ہے۔

أسد الغابة ط العلمية (7/ 194):

"عصمة بنت حبان بن صخر بن خنساء الأنصارية ثم من بني حرام، بايعت النبي صلى الله عليه وسلم قاله ابن حبيب".فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200717

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں