بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلامی بینک سے گاڑی لینا


سوال

میں نے آپ سے اپنے خوابوں کے متعلق پوچھنا تھا جو کہ مجھے بہت پریشان کر رہے ہیں, میں نے بینک اسلامی پاکستان سے ڈمینیشنگ مشارکہ کے تحت ایک گاڑی  چھ ماہ پہلے خریدی تھی، اس وقت سے اب تک میں اس گاڑی سے متعلق پریشان کن خواب دیکھ رہا ہوں،  کبھی میں دیکھتا ہوں کہ گاڑی کسی ایکسیڈنٹ میں تباہ ہو گئی ہے اور کبھی یہ دیکھتا ہوں کہ گاڑی چوری ہو گئی ہے یا کوئی چوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ بتاتا چلوں کہ یہ کوئی پہلی گاڑی نہیں ہے جومیں نے خریدی ہے، نہ مجھے اس سے کوئی جذباتی تعلق ہے، نہ میں گاڑی کا بہت خیال کرتا ہوں، ہر ماہ مجھے ایک دو مرتبہ خواب آجاتا ہے!

جواب

آپ نے اسلامی بینک سے جس طریقہ کار کے تحت  گاڑی حاصل کی ہے وہ طریقہ جمہور علماء کی تحقیق کے مطابق شرعاً درست نہیں ہے؛ لہٰذا ایسے مختلف فیہ طریقے سے بچا جائے۔ اس کے متبادل کسی اور جگہ سے ادھارکا جائز معاملہ کرکے گاڑی خریدی جاسکتی ہے۔

اگر چہ خواب  شرعی حجت نہیں، لیکن عین ممکن ہے کہ آپ کو خواب میں باربار اس طریقے سے بچنے کی تلقین کی جارہی ہو۔ لہذا آپ کسی اور جگہ سے شرعاً جائز طریقے پر گاڑی لے کر  یہ گاڑ ی واپس کر دیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202043

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں