بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلام کا پہلا رکن کلمہ طیبہ یا کلمہ شہادت؟


سوال

اسلام کا پہلا رکن کلمہ طیبہ ہے یا کلمہ شہادت ؟

جواب

حدیث شریف میں ہے  کہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ حضور اقدس ﷺ نے فرمایا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے۔ اول اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ اللہ تعالیٰ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ دوم نماز قائم رکھنا، سوم زکات دینا، چہارم حج کرنا، پنجم رمضان کے روزے رکھنا۔  اس حدیث پاک میں پانچ چیزوں پر اسلام کی بنیاد بتائی گئی ہے۔ ان میں پہلی چیز  توحید و رسالت کی گواہی ہے جو اصل ایمان ہے اور یہی اسلام کا پہلا رکن ہے، یعنی اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کے معبود نہ ہونے اور حضرت محمد ﷺ کے اللہ کا رسول ہونے کی گواہی دینا اسلام کا پہلا رکن ہے،  کلمہ طیبہ اور کلمہ شہادت میں بھی ان ہی دونوں باتوں کا اقرار ہے، فرق صرف یہ ہے کہ کلمہ شہادت میں شہادت (گواہی) کے الفاظ ہیں جب کہ کلمہ طیبہ میں شہادت کے الفاظ نہیں ہیں، لیکن اس میں بھی اقرار موجود ہے، اس کے علاوہ دونوں میں کوئی فرق نہیں۔

مشكاة المصابيح (1/ 10):

"وعن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " بني الإسلام على خمس: شهادة أن لا إله إلا الله وأن محمداً عبده ورسوله وإقام الصلاة وإيتاء الزكاة والحج وصوم رمضان ". (متفق عليه)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200984

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں