بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

استنشاق کا مفہوم


سوال

ناک کی نرم ہڈی کہاں سےشروع ہوتی ہے؟ اورغسل جنابت میں کہاں تک پانی پہنچانافرض ہے؟

جواب

فقہاء نے اپنی کتبِ فقہ میں صراحت فرمائی ہے کہ غسلِ جنابت میں استنشاق فرض ہے اور استنشاق سانس کے ذریعہ پانی کھینچنے اور اس کو  ناک کی نرم ہڈی تک  پہنچانے کو کہتے ہیں، ناک کی نرم ہڈی نتھنوں میں داخلی دونوں حصوں کے درمیان میں ہوتی ہے  جس   کو ہاتھ لگا کر معلوم کیا جا سکتا ہے اور غسل جنابت میں اسی نرم ہڈی تک پانی پہنچانا ضروری ہے۔

مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر (1/ 14):
"قال صاحب الإصلاح: اعلم أن المضمضة ليست غسل الفم، وكذا الاستنشاق ليس غسل الأنف بل هي عبارة عن إدارة الماء في الفم، وهو عبارة عن جذب الماء بالنفس نص على ذلك في فصل الجنائز صاحب غاية البيان".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201857

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں