بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

استنجا کا طریقہ


سوال

 مجھے استنجا کرنے کا طریقہ بتا دیں.

جواب

استنجا  کا طریقہ یہ ہے کہ پیشاب سے فراغت کا اطمینان ہونے کے بعد مٹی کے پاک ڈھیلے یا ٹشو پیپر سے پیشاب کو خشک کرنے کے بعد پانی سے دھو ڈالے، پاخانہ کے بعد مٹی کے تین ڈھیلوں یا ٹشو پیپر سے پاخانہ کے مقام کو صاف کرنے کے بعد پھر پانی سے دھو لینا چاہیے۔

دائیں ہاتھ سے استنجا کرنا منع ہے، اس لیے شدید مجبوری کے بغیر دایاں ہاتھ استعمال نہ کرے۔  ہڈی، کوئلہ یا کسی قیمتی یا نقصان دہ چیز سے استنجا نہ کرے۔ دونوں حاجتیں پوری ہوں تو  بہتر یہ ہے کہ پہلے پچھلی شرم گاہ کا استنجا کرے پھر اگلی شرم گاہ کا۔ کوشش کرے کہ استنجا میں بائیں ہاتھ کی سبابہ (شہادت کی انگلی کے بالمقابل بائیں ہاتھ کی انگلی) کے علاوہ بقیہ تین انگلیاں استعمال ہوں، اور انگلیوں کے پورے استعمال کرنے سے بچے۔ استنجا میں بہت زیادہ مبالغہ نہ کرے۔ 

استنجا کے آداب میں سے یہ بھی ہے کہ بیت الخلا میں داخل ہونے سے پہلے اور نکلنے کے بعد کی دعائیں پڑھے۔ پیشاب کے قطرات نکلنے کا اطمینان کرنے کے لیے کھنکھار لے، یا قدم پر زور دے یا کھڑے ہوکر ایک آدھ قدم چل لے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200244

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں