بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

استنجا میں ٹشو کا گیلا حصہ جسم پر لگ جائے


سوال

ٹشو پیپر سے استنجا  کرتے ہیں تو اگر پیشاب کی جگہ سے تھوڑا اطراف میں ٹشو کا گیلا حصہ لگ جائے تو کیا اب دھونا ضروری ہوجائے گا یا استنجا سے صحیح ہوجائے گا؟ کیوں کہ اس گیلے حصے سے مکمل بچنا تو ممکن نہیں ہوسکتا۔

جواب

اگر ٹشو پیپر سے استنجا کرتے وقت پیشاب کی جگہ کے اطراف میں ٹشو کا گیلا حصہ لگ جائے (اور معمولی سی تری ہو) تو بہتر یہ ہے کہ اس حصہ کو دھو لیا جائے، لیکن اگر نہیں دھویا اور اسی طرح وضوکرکے نماز پڑھی تو نماز کراہت  تنزیہی کے ساتھ ادا ہوجائے گی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (1 / 338):

"(ويجب) أي: يفرض غسله (إن جاوز المخرج نجس) مائع، ويعتبر القدر المانع لصلاة (فيما وراء موضع الاستنجاء)؛ لأن ما على المخرج ساقط شرعاً وإن كثر، ولهذا لاتكره الصلاة معه".

و في الرد:

"(قوله: إن جاوز المخرج) يشمل الإحليل، ففي التتارخانية: وإذا أصاب طرف الإحليل من البول أكثر من الدرهم يجب غسله هو الصحيح. ولو مسحه بالمدر، قيل: يجزئه قياساً على المقعدة، وقيل: لا، وهو الصحيح اهـ".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (1 / 316):

"(وعفا) الشارع (عن قدر درهم) وإن كره تحريماً، فيجب غسله، وما دونه تنزيهاً فيسن، وفوقه مبطل". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201402

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں