بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

استخارہ کرنے کے بعد اس پر عمل کا حکم


سوال

 اگر ہم کسی بھی کام کے لیے  استخارہ کرتے ہیں تو وہ کام کرنا ضروری ہے یا پھر اس کام کو چھوڑ سکتے ہیں؟

جواب

استخارہ کا مطلب ہے اللہ رب العزت سے متعلقہ معاملہ کے سلسلہ میں خیر طلب کرنا، پس استخارہ کے بعد اس کے مطابق عمل کرنا اگرچہ لازمی نہیں ہے، البتہ بہتر ہے ۔  اور اس کے خلاف عمل کرنا اگرچہ جائز ہے، لیکن نقصان کا اندیشہ ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201888

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں