بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

استاذ کا کسی دوسرے بچے کے ذریعہ پٹائی لگوانا


سوال

‎ کیا استاذ کسی بچے کے ذریعے پٹائی لگوا سکتا ہے؟

جواب

استاذ کے لیے تادیب کی غرض سے  طلبہ کو بقدرِ ضرورت شرائط کی رعایت رکھتے ہوئے تنبیہ کی اگر چہ اجازت ہے، لیکن وہ کسی دوسرے سے کسی طالب علم کی پٹائی کرانے کا مجاز نہیں ہے، ایسا کرنا شرعی، اخلاقی اور معاشرتی کئی قسم کے مفاسد کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے اس سےاجتناب ضروری ہے۔فقط واللہ اعلم

تادیب کی غرض سے بچوں کو سزا دینے سے متعلق تفصیل اور شرائط کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کے فتاویٰ ملاحظہ فرمائیں:

تعلیمی اداروں میں تادیب کی غرض سے بچوں کو سزا دینا اور اس کی شرائط

استاد بچوں کو بطور سزا کتنا مار سکتا ہے؟

 


فتوی نمبر : 144104200333

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں