بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عوام الناس میں مشہور اَسبابِ فقر کی حقیقت


سوال

کیا مندرجہ ذیل اسباب سے غربت وتنگ دستی آتی ہے ؟

دانتوں سے روٹی کترنا،  ٹوٹے ہوئے برتن کا استعمال کر نا،  پیاز اور لہسن کے چھلکے جلانا،  بدن پر ہی کپڑا وغیرہ سی دینا،  ہاتھوں کو گارے یا مٹی سے دھونا،  گھر میں مکڑی کا جالا  رکھنا،  رات میں جھاڑو لگا نا،  پاجامہ یا شلوار کھڑے کھڑے پہننا ۔

عوام میں یہ باتیں کافی مشہور  ہیں اور کچھ کتابوں میں بھی  ان  کا ذکر ملتا ہے،  زیادہ تر ان باتوں کو حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی طرف منسوب کیا جاتا ہے۔ نیز  یہ باتیں سیدنا امام برہان الدین زرنوجی علیہ الرحمۃ  کی طرف بھی منسوب کی جاتی ہیں،  اور ان کی کتاب  "تعلیم المتعلم طریق التعلم"  میں مذکور  ہیں۔ لیکن  دیگر کتابوں میں ان باتوں کو موضوع بتایا گیا ہے ۔  یہ باتیں کہاں تک درست  ہیں اور ان باتوں پر عمل کرنا کیسا ہے ؟

جواب

مذکورہ اسباب نہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں،  نہ ہی مستند آثارِ  صحابہ  میں ان کا تذکرہ ملتا ہے ، البتہ مشائخ کے اقوال میں سے  ہیں ، یہ کل چالیس  اسباب "تعلیم المتعلم " نامی کتاب میں مذکور ہیں ،  انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی طرف منسوب کرنا، یا سنت سے ثابت شدہ حکم کی حیثیت دینا درست نہیں ہے ۔ 

ملاحظہ فرمائیں : (تعلیم المتعلم وطریقۃ التعلم ، فصل فیما یجلب الرزق ، وفیما یمنع ومایزید فی العمر وما ینقص ، ص: ۱۲۰، ط: مکتبہ نور )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144105200761

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں