بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ازواجِ مطہرات


سوال

آپﷺ جب  دنیا سے رخصت ہوئے تو کتنی بیویاں حیات تھیں؟ اور کون کون تھیں؟ نام تحریر  فرمائیں۔ 

جواب

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گیارہ ازواجِ مطہرات سے نکاح کیا، جن میں سے دو یعنی حضرت خدیجہ اور زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہما آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ میں انتقال کر گئیں ، اورنو آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی وفات کے وقت زندہ تھیں، جن کے نام یہ ہیں:
1۔حضرت سودہ   2۔حضرت عائشہ  3۔حضرت حفصہ  4۔حضرت ام سلمہ 5۔ حضرت زینب بنت جحش  6۔حضرت ام حبیبہ 7۔حضرت جویریہ  8۔ حضرت صفیہ  9۔ حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہن اجمعین۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200319

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں