بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ازمہ، عزمی اور اعظمی ناموں کے معانی


سوال

لڑکی کے لیے "ازمہ" اعظمیٰ" "عزما" "عزمیٰ" نام رکھنا کیسا ہے؟ زیر، زبر وغیرہ لگاکر جواب دیں، معنی بھی بتادیں!

جواب

''اَزمۃ''کے معنی سختی ، تنگی  مصیبت اور قحط سالی کے ہیں ۔ یہ نام نہ رکھا جائے۔

 ''اعظمیٰ''تو درست نہیں،  البتہ عربی میں "اَعْظَمَ"کے معنی کسی معاملے کے اہم اور سنگین ہونے کے آتے ہیں۔ اور  "اَعْظَمْ"(مذکر کے لیے) زیادہ عظیم کے معنی میں آتاہے۔ لڑکی کے لیے  "عُظْمیٰ"استعمال ہوتاہے۔

اور ''عزما''یہ ''ی''کے ساتھ   "عَزْمیٰ "درست ہے ، ا س کے معنی پختہ کوشش اور ارادہ کرنے  والی کے آتے ہیں ۔

مذکورہ ناموں میں سے لڑکی کے لیے "عُظمیٰ"اور "عَزْمیٰ "یہ دو نام رکھ سکتے ہیں۔ البتہ ان ناموں کی بجائے صحابیات کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرکے رکھ رکھنا زیادہ بہتر اور افضل ہے۔ہماری ویب سائٹ  کے سرورق پر اسلامی نام کے سیکشن میں  صحابیات کے کئی نام موجود ہیں، آپ وہاں بھی دیکھ سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200045

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں