بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اذان کے دوران جھاڑو دینا / رات میں جھاڑو دینا


سوال

1۔ کیا اذان کے دوران جھاڑو دینا منع ہے؟

2۔ کیا رات کے وقت جھاڑو دینا منع ہے؟

3۔ کہا جاتا ہے کہ رات کے وقت پیڑ پودے سوجاتے ہیں اس وجہ سے رات کے وقت ان کو ہاتھ نہیں لگانا چاہیے، کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

1۔ اذان سننے کے آداب میں سے ہے کہ توجہ سے کام کاج چھوڑ کر سنی جائے اور   اذان کے ساتھ ہی نماز کی تیاری کی جائے، تاہم اذان کے دوران جھاڑو دیناممنوع نہیں۔

2۔  رات کے وقت جھاڑو دینا ممنوع نہیں، عوام میں اس حوالہ سے  جو  بات  مشہور ہے وہ توھمات میں سے ہے، شرعاً اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

3۔ اللہ رب العزت کی بے شمار زندہ مخلوقات میں سے ایک مخلوق پیڑ پودے بھی ہیں، البتہ ان کی حیات انسان و دیگر حیوانات کی طرح نہیں  کہ ان کو آرام کرنے کے لیے سونا پڑے، سوال میں ذکر کردہ بات کی شرعاً  کوئی حیثیت نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200441

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں