اگر نمازِ عصر کا وقت داخل ہوگیا اور ابھی اذان نہیں ہوئی ، اورعین اسی وقت کوئی شخص وضو کرکے نفلی عبادت مثلاً: تحیۃ الوضو یا تحیۃ المسجد وغیرہ پڑھ لے تو کیا اسی وضو سے نمازِ عصر پڑھ سکتا ہے یا نہیں ؟
اگر کوئی ناقضِ وضو نہیں پایا گیا، بلکہ وضو باقی ہے تو پڑھ سکتا ہے .فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200735
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن