بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ادارے کے قوانین کی شرعی حیثیت


سوال

ادارے کے قوانین کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ مثلاً ادارے کی طرف سے آنے جانے کا طے شدہ وقت۔  اور ان قوانین میں کمی کی صورت میں کیا حکم ہے؟

جواب

کسی ملازم کے لیے اس کے ادارے کے قوانین جن کو وہ تسلیم کرکے ملازم بنا ہے، اس کے لیے معاہدے کا درجہ رکھتے ہیں، جیسا کہ اوقاتِ کار وغیرہ۔ جن کی پابندی اس پر  شرعاً لازم ہے،بشرطیکہ ان قواعد میں سے کوئی قرآن و حدیث کے مخالف نہ ہو، ایسی صورت میں ملازم پر اس کی پابندی لازم نہ ہوگی۔

"المسلمون على شروطهم". (رواه الترمذي في (الأحكام) باب ما ذكر عن رسول الله صلى الله عليه وسلم في الصلح برقم(1352) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200539

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں