بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

احرام کی چادر کو تبدیل کیے بغیر یا دھوئے بغیر اس میں متعدد عمرے ادا کرنے کا حکم


سوال

کیا ایک احرام میں دو عمرے ادا کرسکتا ہے،مثلًا ایک عمرہ ادا کیا اور دوسرے عمرہ کے لیے احرام دھونا لازم ہے؟یا دھونا نہیں  چاہیے?

جواب

ایک عمرے کے اعمال مکمل کرکے سر منڈوانے یا بال کٹوانے کے بعد اِحرام کی چادروں کو دھوئے بغیر  (خواہ اتار کر دوبارہ پہنی ہوں، یا پہلے عمرے کے بعد اتارے بغیر) دوسرا عمرہ ان ہی چادروں میں ادا کرنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200476

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں