بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

احرام کی حالت میں خوش بودار سینٹری پیڈ استعمال کرنا


سوال

ایک خاتون نے لیکوریا کی بیماری کی وجہ سے احتیاطاً احرام کی حالت میں پورے وقت خوش بو والے لیڈیز پیڈ استعمال کیے، کیا اس خاتون پر اس وجہ سے دم واجب ہوگا یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایسے خوش بودار سینٹری پیڈ ( جس کی بو کو عرفاً بھی خوش بو شمار کیا جاتا ہو) احرام کی نیت سے پہلے پہنے تھے تو اس صورت میں کسی قسم کا دم لازم نہ ہوگا، اسی طرح اگر اس کی بو عرفاً خوش بو  میں شمار نہ کی جاتی ہو، دوائی کی بو ہو تو اس صورت میں بھی دم لازم نہ ہوگا۔

البتہ اگر اس پیڈ میں واقعۃً خوش بو ہو، اور احرام کی نیت کے بعد پہنے ہوں تو ایسی صورت میں ایک دم ادا کرنا لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200303

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں