بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

احرام کی حالت میں انڈروئیر استعمال کرنا


سوال

ایک بندہ عمرہ پر جارہا ہے اور اس کو پیشاب کے قطرے آتے ہیں تو کیا وہ احرام میں انڈرویئر پہن سکتا ہے؟

جواب

احرام کی حالت میں  انڈروئیر کا استعمال درست نہیں ہے،  اگر مذکورہ شخص کو قطرے مسلسل نہیں آتے، بلکہ اچھی طرح قضائے حاجت کے بعد اگر وہ وضو کرلے تو  قطرے رک جاتے ہیں تو اسے نمازوں اور طواف سے پہلے اچھی طرح اطمینان کرنے کے بعد وضو کرکے آنا چاہیے۔ البتہ اگر قطرے مسلسل بہتے ہوں یا کسی بھی وقت اچانک آجاتے ہوں تو عذر کی وجہ سے بغیر سلی ہوئی لنگوٹ یا بغیر سلا ہوا کوئی  کپڑا باندھ سکتے ہیں اور اس کے اندر ٹشو رکھ دیں۔  اگر لنگوٹ یا بغیرسلے ہوئے کپڑے کے اندر ٹشو رکھ لیا اور قطرے اس پر لگے تو احرام کا کپڑا ناپاک نہیں ہوگا،اور اس ٹشو کو ہٹا کر وضو کرکے نماز وغیرہ پڑھ سکتے ہیں، لیکن اگر قطرے احرام کےکپڑے پر قطرے  لگ گئے تو پھر اس جگہ کو دھونا ضروری ہوگا۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2 / 183):

" فالمحرم لايلبس المخيط جملة". فقط واللہ اعلم

نوٹ: اگر مذکورہ شخص کا کسی بھی ایک نماز کا مکمل وقت اس حالت میں گزرے کہ پیشاب کے قطرے مسلسل آتے رہے اور وضو کرکے اس وقت کی فرض نماز پڑھنے کا بھی موقع نہیں مل سکا تو یہ شخص شرعی معذور کہلائے گا، اس کے بعد جب تک کسی نماز کا مکمل وقت پیشاب کے قطروں سے مکمل پاکی کے ساتھ نہ گزر جائے یہ شرعی معذور رہے گا۔ شرعی معذور کے احکام کے لیے درج ذیل فتویٰ ملاحظہ کیجیے، اور اسی کی روشنی میں نماز اور طواف کے لیے وضو اور پاکی کے احکام کا خیال کیجیے:

پیشاب کے قطروں کے مریض کا حکم


فتوی نمبر : 144012201592

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں