بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

احرام میں انڈر ویئر پہننا


سوال

کیا احرام کے اندر انڈر گارمنٹس کا استعمال کیا جا سکتا ہے کہ نہیں؟

جواب

مرد کے لیے احرام کی حالت میں سلا ہوا کپڑا استعمال کرنا ممنوع ہے، جس کی وجہ سے حالتِ احرام میں انڈر ویئر بنیان وغیرہ پہننے کی اجازت نہیں۔  تاہم اگر بواسیر یا ہرنیہ یا اس قسم کے کسی مرض کی شکایت ہو  تو بھی بہتر ہے کہ لنگوٹ وغیرہ باندھ لے، لیکن اگر پھر بھی انڈر ویئر پہننا مجبوری ہو تو پہن سکتا ہے، البتہ ایک رات یا ایک دن یا اس سے زیادہ مدت تک ایڈر ویئر پہننے کی صورت میں ایک دم دینا لازم ہوگا۔  (حج کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا ، بعنوان انڈر ویئر 1/ 155)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200383

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں