بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

احرام سے پہلے غیر ضروری بالوں کی صفائی


سوال

اگر ایک ہفتہ پہلے غیر ضروری با ل صا ف کیے ہوں تو  کیا عمرہ پر جانے سے پہلے دوبارہ بال صاف کر نا ضروری ہے?

جواب

احرام باندھنے سے قبل جسم کی خوب اچھے طریقے سے صفائی کرنا مستحب ہے اور صفائی میں غیر ضروری بالوں کا صاف کرنا بھی داخل ہے، اگر کسی نے ایک ہفتہ پہلے ایسے بال صاف کیے ہوں تو  بھی بہتر یہ ہے کہ احرام سے پہلے دوبارہ صفائی کر لے۔

الفتاوى الهندية (1/ 222):
"وإذا أراد الإحرام اغتسل أو توضأ والغسل أفضل، إلا أن هذا الغسل للتنظيف حتى تؤمر به الحائض، كذا في الهداية. ويستحب في حق النفساء والصبي، ويستحب كمال التنظيف من قص الأظفار والشارب وحلق الإبطين والعانة والرأس لمن اعتاده من الرجال أو أراده، وإلا فتسريحه وإزالة الشعث والوسخ عنه، وعن بدنه بغسله بالخطمي والأشنان ونحوهما".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200708

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں