بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اجنبی عورت سے بات کرنا اور اسے خواب میں دیکھنا


سوال

میں ایک لڑکی سے واٹس ایپ پر بات کرتا ہوں جو انگلینڈ میں رہتی ہے اور غیر مسلم ہے،  کبھی اسے خواب میں بھی دیکھتا ہوں، آپ اس معاملے میں میری راہ نمائی کریں!

جواب

اگر مذکورہ لڑکی آپ کی نا محرم ہے، تو  آپ کا ان سے بلا ضرورت (یعنی کوئی کاروباری معاملات وغیرہ نہ ہوں) بات چیت کرنا اور ان سے رابطہ میں رہنا ناجائز ہے اور اس کا آپ کے خواب میں آنا بھی شیطان کی طرف سے ہے؛ لہذا اس سے رابطہ ختم کردیں اور رات کو سونے سے پہلے کے مسنون اعمال کرنے کا  اہتمام کریں۔ 

سونے سے پہلے کے چند مسنون اعمال یہ ہیں:

  • "اَللّٰهُمَّ قِنِيْ عَذَابَكَ يَوْمَ تَجْمَعُ عِبَادَكَ" نیز  "اَللّٰهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوْتُ وَ أَحْيٰی"   پڑھیں۔
  •   33 مرتبہ سبحان الله، 33 مرتبہ الحمد لله اور 34 مرتبہ الله أكبر پڑھیں۔
  • آیت الکرسی، سورہ فاتحہ اور تین قل (سورہ اخلاص سے الناس تک) پڑھیں۔
  • سورہ ملک اور سورہ الم سجدہ سونے سے پہلے پڑھ لیا کریں۔
  • باوضو ہوکر دائیں کروٹ پر سونے کے لیے لیٹیں، دائیں کروٹ پر لیٹ جانے کے بعد ہوسکے تو سب سے آخر میں درج ذیل کلمات پڑھ لیں:

«اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إليْكَ، وَوجَّهْتُ وَجْهي إلَيْكَ، وفَوَّضْتُ أَمْرِي إلَيْكَ، وَأَلجَأْتُ ظهْري إلَيْكَ، رَغْبةً وَرهْبَةً إلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجٰى مِنْكَ إلاَّ إلَيْكَ، آمَنْتُ بِكتَابكَ الَّذِيْ أَنْزَلْتَ، وَنَبيِّكَ الَّذِيْ أَرْسَلْتَ». فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144107200805

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں