بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ابوجہل کا رسولِ اکرم ﷺ سے رشتہ اور ابوجہل لقب کا پس منظر


سوال

1: ابوجہل کا حضور علیہ السلام سے کیا رشتہ ہے؟ 2: اور اس کو ابوجہل کا لقب کس نے دیا؟

جواب

1: حضوراکرمﷺ کا شجرہ نسب: محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم  بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی الخ

ابوجہل کا شجرہ نسب:عمرو بن ہشام بن المغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم بن یقظہ بن مرہ بن کعب بن لوی الخ

مذکورہ شجرہ نسب کے اعتبار سے ابوجہل کا شجرہ نسب مرّہ بن کعب پر جاکر رسول اللہ ﷺ کے سلسلۂ نسب (کی ساتویں پشت) سے مل جاتا ہے، مرّہ سے نیچے شاخوں کے اعتبار سے ابوجہل کا حضورِ اکرمﷺ کے ساتھ کوئی بھی رشتہ نہیں ہے، البتہ ابوجہل صرف پڑوسی تھا۔

2: ابوجہل کا اصل نام عمرو بن ہشام تھا، اپنی کور چشمی کی وجہ سے رسولِ اکرم ﷺ نے ان کو ابوجہل کالقب دیا۔

فتح الباري لابن حجر میں ہے:

"قوله: على أبي الحكم هي كنية أبي جهل والنبي صلى الله عليه وسلم هو الذي لقبه بأبي جهل".

(باب ذكر النبي صلى الله عليه وسلم من يقتل ببدر، ج:7، ص:283، ط:دارالمعرفة.بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144110201727

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں