بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

 ابوالانبیاء سے کون مراد ہیں؟


سوال

’’ابوالانبیاء‘‘ کسے کہتے ہیں؟  1 حضرت آدم علیہ السلام 2 حضرت ابراہیم علیہ السلام ؟راہ نمائی کریں!

جواب

حضرت آدم علیہ السلام  سب سے پہلے انسان ہیں؛ اس لیے انہیں ’’ابوالبشر‘‘  اور  ’’ابو الانبیاء‘‘  کہاجاتا ہے،  حضرت آدم علیہ السلام کے علاوہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کوبھی ’’ابو الانبیاء‘‘  کہا جاتا ہے، اور یہ لقب حضرت ابرہیم علیہ السلا م کے نام کے ساتھ  زیادہ معروف ہے؛ کیوں کہ ان کے بعد رسول اللہ ﷺ  تک جتنے بھی انبیاء مبعوث ہوئے وہ سب حضرت ابراہیم علیہ السلام ہی کی اولاد میں سے تھے، بنی اسرائیل کے انبیاء آپ کے بیٹے حضرت اسحق علیہ السلام کی اولاد میں ہوئے اور خاتم الانبیاءﷺ آپ کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے ہیں۔ (ماخوذ از معارف القرآن و دلائل النبوۃ) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200802

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں