بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ابو قیس، راشد منہاس، اشرف اور ابیض اللہ نام


سوال

ابوقیص اور راشدمنہاس اور اشرف اور ابیض اللہ نام کا کیا مطلب ہے؟

جواب

ابو قیس (سین کے ساتھ، نہ کہ ص کے ساتھ جیسا کہ سائل نے لکھا ہے) نام رکھنا درست اور بابرکت ہے جیسا کہ یہ ایک صحابی کا نام بھی ہے۔

راشد "رشد" سے ہے جس کے معنی ہدایت کے ہیں، اور "منہاس" مخصوص ذات کا نام ہے۔ اگر کوئی "منہاس" ہو تو اس کا نام راشد منہاس رکھا جاسکتا ہے، لیکن اگر کوئی "منہاس" نہ ہو تو وہ اپنے نام کے ساتھ "منہاس" نہ لگائے۔ راشد نام رکھنا درست ہے۔

اشرف شرافت سے ہے، زیادہ شریف کو کہتے ہیں،  یہ نام رکھنا بھی درست ہے۔

ابیض کا معنی سفیدی یا سفید ہے۔ ’’ابیض اللہ‘‘  کا مطلب اللہ  کا سفید ہے۔ کسی کا نام "ابیض اللہ" رکھنا درست نہیں ہے۔

الطبقات الكبرى ط العلمية (4 / 148):
"أبو قيس بن الحارث بن قيس بن عدي بن سعد بن سهم. وأمه أم ولد حضرمية وهو قديم الإسلام بمكة وهاجر إلى أرض الحبشة في الهجرة الثانية ثم قدم فشهد أحداً مع رسول الله صلى الله عليه وسلم  وما بعد ذلك من المشاهد. وقتل يوم اليمامة شهيدًا سنة اثنتي عشرة في خلافة أبي بكر الصديق".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200627

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں