بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ابن الذبیحین کس کا لقب ہے اور اس کی وجہ کیا ہے؟


سوال

"ابن الذبیحین" کس کا لقب ہے اور کیوں؟

جواب

"ابن الذبیحین" سیدنا حضرت محمد ﷺ علیہ وسلم کا لقب ہے،  یعنی آپ ﷺ دو  ذبح کیے جانے والوں کے بیٹے ہیں، ان میں سے ایک حضرت اسماعیل بن ابراہیم علیہما السلام ہیں ، جو آپ ﷺ کے جدِ امجد ہیں، اور ان کے ذبح کا قصہ مشہور ہے، ان کے فدیہ کے طور پر  اللہ تعالیٰ نے ایک مینڈھا بھیج دیا تھا جس کو ان کے بدلے ذبح کیا گیا ؛  اس لیے حضرت اسماعیل علیہ السلام کا لقب ذبیح اللہ ہے، اور دوسرے ان میں سے آپ ﷺ کے والد ماجد "عبد اللہ" ہیں، ان کا قصہ یہ ہے کہ آپ ﷺ کے دادا  عبدالمطلب نے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ نے مجھے دس بیٹے عطا کیے تو میں ان میں سے ایک اللہ کے نام پر ذبح کروں گا، اور پھر اللہ نے انہیں دس بیٹے عطا کردیے تو انہوں نے بیٹوں میں سے کسی ایک کو ذبح کرنے کے لیے قرعہ ڈالا جس میں آپ ﷺ کے والد ماجد عبد اللہ کا نام نکلا تو عبدالمطلب نے انہیں ذبح کا ارادہ کیا ، ان کے ماموؤں نے منع کیا اور کہا کہ آپ اس کے بدلے سو اونٹ فدیہ میں دے دیں، چناں چہ عبد المطلب نے ایسا ہی کیا۔  بعض روایات میں ہے کہ جب عبد المطلب نے زمزم کے کنویں کے کھودنے کا ارادہ کیا تو  اس میں انہیں مشقت کا سامنا کرنا پڑا، اس موقع پر انہوں نے نذرمانی کہ اگر اللہ نے اس میں آسانی فرمادی تو میں اپنے ایک بیٹے کو اللہ کی راہ میں قربان کروں گا، چناں چہ زمزم کا کنواں جب  تیار ہوگیا تو   انہوں نے قرعہ ڈالا جس میں آپ ﷺ کے والد ماجد عبد اللہ کا نام نکلا تو عبدالمطلب نے انہیں ذبح کا ارادہ کیا  اور پھر بعد میں ان کے ماموؤں کے مشورہ پر  سو اونٹ فدیہ میں دے دیے، اس لیے آپ کے والد ماجد کا  لقب بھی "ذبیح" تھا۔

اسی وجہ سے ایک روایت میں کہ آپ ﷺ نے فرمایا : "أنا ابن الذبيحين" اور  ایک دوسری روایت میں ہے کہ ایک دیہاتی نے آپ ﷺ کو  ابن الذبیحین کہا جس پر آپ ﷺ نے تبسم فرمایا۔

المستدرك على الصحيحين للحاكم (2/ 604)
"ثنا عبد الله بن سعيد الصنابحي، قال: حضرنا مجلس معاوية بن أبي سفيان فتذاكر القوم إسماعيل وإسحاق بن إبراهيم، فقال بعضهم: الذبيح إسماعيل، وقال بعضهم: بل إسحاق الذبيح، فقال معاوية: " سقطتم على الخبير كنا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فأتاه الأعرابي، فقال: يا رسول الله، خلفت البلاد يابسةً والماء يابساً، هلك المال وضاع العيال، فعد علي بما أفاء الله عليك يا ابن الذبيحين، فتبسم رسول الله صلى الله عليه وسلم ولم ينكر عليه، فقلنا: يا أمير المؤمنين، وما الذبيحان؟ قال: إن عبد المطلب لما أمر بحفر زمزم نذر لله إن سهل الله أمرها أن ينحر بعض ولده فأخرجهم، فأسهم بينهم فخرج السهم لعبد الله فأراد ذبحه فمنعه أخواله من بني مخزوم، وقالوا: ارض ربك وافد ابنك. قال: ففداه بمائة ناقة، قال: فهو الذبيح وإسماعيل الثاني. "
[التعليق - من تلخيص الذهبي] 4036 - إسناده واه

المستدرك على الصحيحين للحاكم (2/ 609)
"قال: لما رأى إبراهيم في المنام أن يذبح إسحاق أخذ بيده، فذكره بطوله. قال الحاكم: وقد ذكره الواقدي بأسانيده وهذا القول عن أبي هريرة، وعبد الله بن سلام وعمير بن قتادة الليثي وعثمان بن عفان وأبي بن كعب وعبدالله بن مسعود وعبد الله بن عمر وعبد الله بن عمرو، والله أعلم. وقد كنت أرى مشايخ الحديث قبلنا وفي سائر المدن التي طلبنا الحديث فيه وهم لا يختلفون أن الذبيح إسماعيل، وقاعدتهم فيه قول النبي صلى الله عليه وسلم: «أنا ابن الذبيحين»؛ إذ لا خلاف أنه من ولد إسماعيل، وأن الذبيح الآخر أبوه الأدنى عبد الله بن عبد المطلب".

التفسير المنير للزحيلي (23/ 118)
"ولقوله صلى الله عليه وسلم فيما رواه الحاكم في المناقب: «أنا ابن الذبيحين»
فأحدهما: جدّه إسماعيل، والآخر: أبوه عبد الله، فإن عبد المطلب نذر أن يذبح ولداً، إن سهل الله له حفر بئر زمزم، أو بلغ بنوه عشرةً، فلما سهل الله له ذلك، أقرع، فخرج السهم على عبد الله، ففداه بمائة من الإبل، ولذلك ثبتت الدية مائة".

تفسير الطبري = جامع البيان ط هجر (19/ 597)
"ثني عبد الله بن سعيد، عن الصنابحي، قال: كنا  عند معاوية بن أبي سفيان، فذكروا الذبيح إسماعيل أو إسحاق، فقال: على الخبير سقطتم، كنا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فجاءه رجل، فقال: يا رسول الله عد علي مما أفاء الله عليك يا ابن الذبيحين؛ فضحك عليه الصلاة والسلام؛ فقلنا له: يا أمير المؤمنين، وما الذبيحان؟ فقال: " إن عبد المطلب لما أمر بحفر زمزم، نذر لله لئن سهل عليه أمرها ليذبحن أحد ولده، قال: فخرج السهم على عبد الله، فمنعه أخواله، وقالوا: افد ابنك بمائة من الإبل، ففداه بمائة من الإبل، وإسماعيل الثاني "
۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200333

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں