بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ابرؤوں کے بال بنانا


سوال

ایک عورت ایک عرصہ سے آئی برو بناتی تھی، بعد میں پتاچلا کہ یہ چیز اسلام میں اچھی نہیں تو اس نے بنانا چھوڑ دیا،  اب اس کے بال بے ترتیب اگتے ہیں اور مردوں کے مشابہہ ہوجاتے ہیں، کیا ایسی صورت میں اس کے لیے آئی برو بنانے کی اجازت ہے؟

جواب

اگر خواتین کی ابرؤوں  کے بال اس قدر بڑھ جائیں جس کی وجہ سے مردوں سے مشابہت ہو یا بد نما معلوم ہوں تو  ایسی صورت میں انہیں کم کرنے اور  عام حالت کے مطابق بنانے  کی گنجائش ہوگی، البتہ محض فیشن کے لیے  یا کسی کی نقل کرتے ہوئے باریک بنانا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200810

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں