بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

آیت سجدہ کے تکرار کی مختلف صورتیں اور ان کا حکم


سوال

کیافرماتے ہیں مفتیانِ  کرام اس مسئلہ کے بارے میں :

1۔ قرآنِ  پاک میں جو چودہ سجدے ہیں ، یہ سجدے  واجب ہیں یا سنتِ مؤکدہ ہیں؟ 

2۔  مدرس حضرات جو قرآن پڑھاتے ہیں وہ ایک دن میں سجدہ والی کئی آیات سنتے اور پڑھاتے ہیں، ان کے لیے  کیا حکم ہے؟

جواب

1۔ قرآنِ مجید میں آیتِ سجدہ پڑھ لینے کی وجہ سے سجدہ  تلاوت  واجب ہو جاتا ہے۔

2۔   مدرس حضرات ایک دن میں کئی مرتبہ سجدہ والی آیت سنتے اور پڑھاتے ہیں تو اس کی کئی صورتیں ہو سکتی ہیں:

  • اگر ایک ہی آیت کئی مرتبہ پڑھی اور ایک ہی مجلس میں پڑھی تو ایک ہی سجدہ کرنا واجب ہو گا۔
  • اگر ایک ہی آیتِ سجدہ کئی مرتبہ پڑھی  یا سنی لیکن مجلس مختلف ہوتی رہی تو ہر مرتبہ کے لیے الگ سجدہ کرنا واجب ہو گا۔
  • اگر ایک ہی آیت کئی مرتبہ سنی، لیکن پڑھنے والا ہر مرتبہ مختلف تھا تو ہر مرتبہ کے لیے الگ سجدہ کرنا واجب ہو گا۔
  • اگر مختلف آیاتِ سجدہ سنیں تو ہر آیت کے لیے الگ سجدہ کرنا واجب ہو گا، خواہ پڑھنے والا ایک ہو یا مختلف۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200527

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں