بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آیت الکرسی فرض نماز کے بعد پڑھنا بہتر ہے یا سنت کے بعد؟


سوال

 ہمارے  علاقے میں ایک مولوی صاحب کہہ رہے ہیں  کہ آیۃ  الکرسی  پڑھنا بہتر ہے  مگر فرض نماز کے فورًا بعد نہیں،  بلکہ سنت پڑھنے کے بعد پڑھنا افضل ہے؛ کیوں کہ فرض کے بعد پہلے سنت پڑھی  جائے!

جواب

فرض نماز کے بعد  سنت پڑھنے میں زیادہ تاخیر نہیں کرنی  چاہیے، البتہ فرض اور سنت نماز کے درمیان ایک  آدھ مسنون ذکر اور دعا کرنے کی گنجائش ہے ، اس  لیے فرض نماز پڑھنے کے فورًا بعد   سنت  سے  پہلے بھی اگر آیت الکرسی پڑھی جائے تو اس سے بہت زیادہ تاخیر لازم نہیں آتی، اس  لیے آیت الکرسی فرض نماز کے بعد پڑھنا ہی زیادہ افضل ہے، البتہ اگر کوئی سنت کے بعد پڑھنا چاہے تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

مزید دیکھیے:

فرض نماز کے بعد اذکار و اوراد کا اہتمام سنتوں کے بعد کیا جائے یا پہلے؟

فرض نماز کے بعد سنتوں سے پہلے اذکار

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008202024

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں