بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آڈٹ فرم میں تجربہ کے لیے جانے والوں کا کمپنی سے خرچ لینا جب کہ وہ خرچ بعد میں بینک سے وصول کیا جاتا ہو


سوال

میں چارٹرڈ اکاوئنٹنٹ کا کورس کررہا ہوں ، اور ہمیں تجربہ کے لیے  آڈٹ فرم میں شامل ہونا پڑتا ہے، اب جس آڈٹ فرم سے میں وابستہ ہوا ہوں انھوں نے مجھے فنائینشل سیکٹر کے آڈٹ پر بھیج دیا جیسے کہ بنک اور لیزنگ کمپنیاں وغیرہ، مسئلہ یہ ہے کہ  فرم ہمیں کلائینٹ کے پاس جانے کے لیے کنوینس اور کبھی کبھار کھانا، ریفریشمنٹ  کی مد میں خرچ  دیتی ہے، لیکن وہ یہ ساری چیزیں تھورڑے عرصہ بعد انہی بنکوں اور لیزنگ کمپنیوں سے وصول کرلیتی ہیں جب بلنگ ہوتی  ہے، تو میراسوال یہ ہے کہ ان پیسوں کا لینا جائز ہے؟

جواب

آپ کی آڈٹ فرم بینک اور لیزنگ کمپنی سے جو اخراجات وصول کرتی ہے یہ اخراجات بینک اور لیزنگ کمپنی کی اس آمدن سے دیے جاتے ہیں جو شرعا حرام ہیں ،اس لیے سائل کے لیے ان پیسوں کا لینا جائز نہیں ہے ، واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143805200018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں