بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسدِ اطہر کو غسل دینے بعد پانی کہاں گیا؟


سوال

 سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل مبارک کا سارا پانی مبارک کہاں گیا؟

جواب

رسول اللہ ﷺ کے غسل کی جگہ اور غسل دینے والے حضرات اور اس سے متعلق تفاصیل احادیث میں  مذکور ہیں، لیکن  آپ ﷺ  کو غسل دینے کے بعد غسل کا پانی کہاں گیا اس کی تفصیل ہمیں نہیں مل سکی۔

یہ ایسی بات نہیں ہے جس پر کسی عقیدے کی بنیاد ہو، اور نہ ہی یہ دینی بنیادی ضرورت ہے، اور نہ آخرت میں اس سے متعلق سوال ہوگا۔ نہ ہی  اہلِ بیت کرام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس بات کا اہتمام کیا کہ وہ آپ ﷺ کو دیے گئے غسل کے پانی کو محفوظ کرتے، یا ا س بارے میں رسول اللہ ﷺ کی طرف سے دی گئی کوئی ہدایت ہوتی تو اس کی روشنی میں عمل کرتے یا امت کو کچھ بتاتے۔ اس لیے  بنیادی اور اہم ضرورتوں کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200410

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں