بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد کرام کی تعداد اور نام


سوال

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےکتنےصاحبزادےتھے؟

جواب

آپ ﷺ کی اولاد سے متعلق  راجح قول یہ ہے کہ  آپ ﷺ کے صاحبزادے  تین تھے، اور چار صاحبزادیاں تھیں۔

صاحب زادے :  (1) قاسم۔ (2) عبداللہ، جن کو طیب اور طاہر کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ (3)ابراہیم۔ رضوان اللہ علہم اجمعین ۔

صاحب زادیاں :  (1) زینب (2) رقیہ (3) ام کلثوم (4) فاطمۃ الزہراء ۔ رضوان اللہ علیہن اجمعین۔

صاحب زادوں میں حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کی ’’ام ولد‘‘  ماریہ قبطیہ کے بطن سے پیدا ہوئے جو بچپن ہی میں انتقال کرگئے، اور اس کے علاوہ باقی تمام صاحب زادے اور صاحبزدایاں حضرت حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بطن سے پیدا ہوئیں۔

حضرت  خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بطن سے جس قدر لڑکے پیدا ہوئے وہ سب بچپن ہی میں داغِ مفارقت دے گئے،  اس لیے ان کی تعداد میں اختلاف ہے،  راجح قول ماقبل میں ذکر ہوا،  بعض حضرات کہتے ہیں کہ طیب اور طاہر آپ ﷺ کے دو صاحبزادے تھے، جو حضرت قاسم اور عبد اللہ کے علاوہ تھے، اس قول کی بنا پر حضرت خدیجہ ؓ کے بطن سے لڑکوں اور لڑکیوں کی تعداد برابر ہوجاتی ہے، بعض کہتے ہیں کہ حضرت خدیجۃؓ کے بطن سے چھ صاحبزادے ہوئے، باقی دو کا نام مطیب اور مطہر تھا۔(زرقانی 3/193 بحوالہ سیرت مصطفی 3/337 ) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201855

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں