بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آپ صلی اللہ علیہ وسلم ناف بریدہ پیداہوئے تھے


سوال

میں نے ایک مقررکی تقریرمیں یہ سناکہ وہ فرمارہے تھے : بچے کی ناف سے ایک ناڑی ہوتی ہے جو ماں کے پیٹ کے ساتھ جڑی ہوتی ہے، اور وہ بچے کی غذا کا ذریعہ ہوتی ہے، کتابوں میں لکھا ہے مقطوعًا (یعنی) کٹی ہوئی تھی، علما کہتے ہیں کہ حضور ﷺ کا خون پاک تھا اور ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے پیا بھی تھا، اگر اماں (یعنی بی بی آمنہ) کا خون ادھر (یعنی حضورﷺ کے جسم میں) منتقل ہوتا، تو وہ ناپاک تھا، وجود میں آتا تو ادھر (یعنی حضورﷺ کے جسم میں) ناپاک خون آتا، جیسے رب نے ماں کے پیٹ میں عیسٰی علیہ السلام کو بغیر باپ کے پالا ہے اور پیدا کیا ہے، ایسے حضور کو اپنی اماں کے پیٹ میں ماں کا خون جائے بغیر امرِ کن سے تکوینی نظام کے تحت اس خون کو پیدا کیا ہے۔‘‘ یہ بات کس حد تک درست ہے؟

جواب

جواب:بیہقی شریف میں اس طرح کی روایت  ہے کہ:

عن ابن عباس عن أبيه العباس بن عبد المطلب قال ولد رسول الله مختوناً مسروراً۔[دلائل النبوة. الإمام البيهقي ( 384 ـ 458 هـ ).دار الكتب العلمية ـ ودار الريان للتراث]

حضرت عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مختون اورناف بریدہ پیداہوئے تھے۔

نیزخصائص الکبریٰ میں علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے تاریخ ابن عساکراورابن عدی کے حوالے سے حضرت ابن عباس اورابن عمررضی اللہ عنہماکی یہ روایت نقل کی ہے کہ:’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ناف بریدہ اورمختون شدہ پیداہوئے‘‘۔

[خصائص الکبریٰ،ج:۱،ص:۱۱۵،عنوان:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض جسمانی خصوصیات۔ط:ممتازاکیڈمی لاہور]

واضح رہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت شریفہ بھی معروف طریقہ پرہی ہوئی ہے،لیکن اس طرح کی مباحث کوعلماء کرام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے منافی اورسوء ادب بتلایاہے۔لہذا اس سے اجتناب چاہئے،بس احادیث میں جس قدر آیا ہے اور محقق علماء نے جس قدر  بیان  کرنے کی اجازت دی ہے اسی حد تک اپنے آپ کو محدود رکھنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143608200028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں