بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آن لائن پیسے کمانا


سوال

آن لائن پیسے کمانا کیسا ہے؟  جیسا کہ پرپال یا یو ٹیوب سے پیسے کمانا وغیرہ؟

جواب

اگر یوٹیوب پر جان دار کی تصویر والی ویڈیو اَپ لوڈ کی جائے یا اس میں کسی قسم کا  غیر شرعی اشتہار ہو، مثلاً: جان دار کی تصاویر والایا کسی بھی غیر شرعی چیز کا اشتہار ہو یا کوئی دوسرا غیر شرعی معاملہ کرنا پڑتا ہو تو اس کے ذریعے پیسے کمانا جائز نہیں ہوگا۔

پرپال کمپنی سے کمائی کے دو طریقے ہیں:  نیٹ ورک مارکیٹنگ اور انویسمنٹ پیکج، اول الذکر طریقہ کار میں اشتہارات وغیرہ کے ذریعہ کمائی کی جاتی ہے اور اشتہارات کے ذریعہ کمائی حاصل کرنا درست نہیں، جب کہ مؤخر الذکر طریقہ میں رقم جمع کرنے کے بعد اس پر منافع لیا جاتا ہے، جو کہ سود ہے۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل فتاوی دیکھیے:

http://www.banuri.edu.pk/readquestion/%DB%8C%D9%88%D9%B9%DB%8C%D8%A4%D8%A8-%D9%BE%D8%B1-%D9%88%DB%8C%DA%88%DB%8C%D9%88-%D8%A7%D9%BE-%D9%84%D9%88%DA%88-%DA%A9%D8%B1%DA%A9%DB%92-%D9%BE%DB%8C%D8%B3%DB%92-%DA%A9%D9%85%D8%A7%D9%86%D8%A7/25-03-2019

 

http://www.banuri.edu.pk/readquestion/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%86%DB%8C%D9%B9-%D9%BE%D8%B1-%D8%A7%D8%B4%D8%AA%DB%81%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%D9%84%DA%A9-%DA%A9%D8%B1%DA%A9%DB%92-%DA%A9%D9%85%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%AD%DA%A9%D9%85-144012200949/04-09-2019

 فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200288

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں