بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آن لائن فوڈ ایپس سے کھانا خریدنا


سوال

آج کل رائج‌آن لائن فوڈ ایپس سے کھانا خرید کر کھانا کیسا ہے؟

جواب

انٹرنیٹ کے ذریعہ یا موبائل ایپس کے ذریعے خریداری میں اگر خریدوفروخت کی شرائط پائی جائیں تو  وہ معاملہ صحیح ہوتا ہے، مثلاً: مبیع اور ثمن کی مکمل تفصیلات بتائی جائیں، جس سے ہر قسم کی جہالت مرتفع ہوجائے، اور کوئی بھی شرط فاسد نہ لگائی گئی ہو وغیرہ ۔ لہذا اگر مذکورہ ایپس میں کھانا کی تصویر لگی ہوئی ہو یا نام لکھا ہو  اور اس کی قیمت متعین ہو اور خریدار مطلوبہ ڈش منتخب کرکے اس کا آرڈ کردے، اور وہ کھانا ان کی طرف سے خریدار کو پہنچادیا جائے تو  اس طرح کی خرید وفروخت جائز ہے، اور وہ کھانا کھانا بھی صحیح ہے۔

یہ تو انٹرنیٹ کے ذریعہ کھانے کی خریداری کا فی نفسہ حکم ہے، البتہ مذکورہ ایپس میں اگر کوئی اور شرائط ہوں یا معاملہ کی الگ صورت ہو تو اس کی تفصیل بتا کراس کا شرعی حکم معلوم کیا جاسکتا ہے۔

حاشية الدسوقي على الشرح الكبير - (10 / 440):

"وأما لو عرض رجل سلعته للبيع وقال :من أتاني بعشرة فهي له فأتاه رجل بذلك إن سمع كلامه أو بلغه فالبيع لازم وليس للبائع منعه ، وإن لم يسمعه ولا بلغه فلا شيء له ذكره في نوازل البرزلي ومثله في المعيار ا هـ".

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع - (11 / 65):

" والأصل في هذا أن أحد الشطرين من أحد العاقدين في باب البيع يتوقف على الآخر في المجلس ، ولايتوقف على الشطر الآخر من العاقد الآخر فيما وراء المجلس بالإجماع ، إلا إذا كان عنه قابل ، أو كان بالرسالة أو بالكتابة ··· وأما الكتابة فهي أن يكتب الرجل إلى رجل أما بعد فقد بعت عبدي فلاناً منك بكذا فبلغه الكتاب فقال في مجلسه: اشتريت ؛ لأن خطاب الغائب كتابه فكأنه حضر بنفسه ، وخاطب بالإيجاب ، وقبل الآخر في المجلس".

الفتاوى الهندية - (20 / 203):

"شراء ما لم يره جائز كذا في الحاوي وصورة المسألة أن يقول الرجل لغيره: بعت منك هذا الثوب الذي في كمي هذا وصفته كذا والدرة التي في كفي هذه وصفتها كذا أو لم يذكر الصفة ، أو يقول : بعت منك هذه الجارية المنتقب.···وإن أجازه قبل الرؤية لم يجز وخياره باق على حاله فإذا رآه إن شاء أخذ وإن شاء رده هكذا في المضمرات". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201407

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں