بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

آفس کی مسجد میں باجماعت نماز پڑھنا


سوال

ہمارے آفس سے 300 میٹر کی دوری پرمسجد موجود ہے، اور آفس کے 25 لوگ آفس میں ہی جماعت کرلیتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مسجد میں  جماعت کے ساتھ نماز پڑھنی چاہیے، خاص کر جب مسجد قریب ہو تو مسجد کو چھوڑ کر اپنی سہولت کے لیے آفس میں جماعت کرنا حرماں نصیبی ہے۔ مذکورہ صورت میں آفس میں جماعت سے نماز ادا کرنے سے مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کا ثواب حاصل نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201219

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں