بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زوال کے وقت نماز اور قرآن پڑھنا


سوال

زوال کے وقت نماز اور قرآن پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ طلوع و غروبِ  آفتاب اوراستواءِ شمس(زوال)کے وقت نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، اگر اس وقت فرض نماز پڑھنا شروع کر دی، تو نماز توڑدے، لیکن اگر مکمل پڑھ لی، تو نماز کراہت کے ساتھ ادا ہوجائے گی،اور زوال کے وقت  قرآن شریف کی تلاوت کرنا ممنوع نہیں ہے بلا کراہت جائز ہے،البتہ  قرآن شریف پڑھنے کے بجائے درود شریف ،تسبیح وغیرہ ذکر ﷲ میں مشغول رہنا زیادہ افضل اور اولیٰ ہے۔

البحرالرائق میں ہے:

"وفي البغية: الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم في الأوقات التي تكره فيها الصلاة والدعاء والتسبيح أفضل من قراءة القرآن۔ ولعله؛ لأن القراءة ركن الصلاة وهي مكروهة، فالأولى ترك ما كان ركناً لها، والتعبير بالاستواء أولى من التعبير بوقت الزوال ؛ لأن وقت الزوال لا تكره فيه الصلاة إجماعاً، كذا في شرح منية المصلي."

 (کتاب اوقات الصلوۃ،الأوقات المنهي عن الصلاة فيها۔ج:1،ص:264،دارالکتب)

فتاوى الهنديہ میں ہے:

"تسعة أوقات يكره فيها النوافل وما في معناها لا الفرائض. هكذا في النهاية والكفاية فيجوز فيها قضاء الفائتة وصلاة الجنازة وسجدة التلاوة. كذا في فتاوى قاضي خان.
منها ما بعد طلوع الفجر قبل صلاة الفجر.... ومنها ما بعد صلاة الفجر قبل طلوع الشمس. هكذا في النهاية والكفاية ... ومنها ما بعد صلاة العصر قبل التغير. هكذا في النهاية والكفاية."

(کتاب الصلوۃ،الفصل الثالث في بيان الأوقات التي لا تجوز فيها الصلاة وتكره فيها،ج:1،ص:52،ط:دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100862

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں