بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زرعہ نام کا معنی


سوال

"زرعہ" نام کے معنی بتا دیجیۓ۔

جواب

"زُرْعَہ" کا معنی "بیج"  کے ہے اور یہ  صحابیہ کا نام ہے ، اور  جب کوئی نام کسی صحابی رضی اللہ عنہ  یا صحابیہ رضی اللہ عنہا سے منسوب ہو تو اس  کا خواہ کوئی بھی معنی ہو تو وہ نام رکھنا درست اور جائز ہے، کیوں کہ کسی نام کے باسعادت اور بابرکت ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ کسی صحابیؓ یا صحابیہ کا نام ہے۔لہذا یہ نام رکھنا درست ہے  ۔

الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ میں ہے:

"زرعة بنت محرش بكسر الميم وسكون المهملة وفتح الراء بعدها معجمة وأبوها أحد ملوك حمير الأربعة الذين كانوا أسلموا ثم ارتدوا فقتلوا على الكفر لما قاتل الصحابة أهل الردة فتزوج عبد الله بن عباس بعد ذلك زرعة هذه فولدت له عليا والد الخلفاء وإخوته العباس والفضل ومحمد وعبد الرحمن ولبابة...."

(ذكر من اسمها زينب ، جلد 7 ص: 684، ط: دار الجیل)

مصباح اللغات میں ہے:

"الزرعة" : بیج ."

(ص:336 ط:مکتبہ سید احمد شہید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311101502

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں