بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زمر نام رکھنا


سوال

"زمر " نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

'' زُمَر'':  کے معانی :(1)  جم غفیر ۔ (2)  گروہ ۔ (3)  فوج۔  (4) بانسری بجانا۔ ابتدائی معانی کے اعتبار سے اگرچہ اس نام کے رکھنے کی گنجائش ہوگی، لیکن بعض معنیٰ نامناسب ہونے کی وجہ سے یہ نام نہ رکھا جائے۔ اگر بچے کا نام رکھنا ہو تو انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر یا اچھے معنی والا عربی نام رکھ لیجیے، اور بچی کا نام رکھنا ہے تو صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں پر یا اچھے معنی والا عربی نام رکھ لیجیے۔

الصحاح في اللغة - (1 / 291)

"زمر:

الزُمْرَةُ: الجَماعَةُ من الناس. والزُمَرُ: الجماعات".

تاج العروس من جواهر القاموس - (11 / 443)

" ( والزُّمْرَةُ ، بالضَّمّ : الفَوْجُ ) من النّأْه ، والجَمَاعَةُ من النَّاس ، ( و ) قيل : ( الجَمَاعَةُ في تَفْرَقَة ، ج زُمَرٌ ) ، كصُرَد . يقال : جَاءُوا زُمُراً ، أَي جَمَاعَاتٍ في تَفْرِقَة ، بعضُها إثْرَ بَعْضَ . قال شَيْخُنا : قال بَعضُهم : الزُّمْرَة مَأْخُوذ من الزَّمْر الي هو الصَّوْت ، إِذ الجماعة لا تَخْلُو عنه . وقيل : هي الجَمَاعَةُ القَلِيلَةُ ، من قولهم : شاةٌ زَمِرَةٌ ، إِذا كانت قلِيلَةَ الشَّعرِ ، انتهَى "۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144301200206

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں