بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ذوالقرنین حیدر نام رکھنا


سوال

میں نے اپنے بیٹے کا نام ذوالقرنین حیدر رکھا ہے ،اسلامی نقطہ نگاہ یہ نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہے؟

جواب

"ذوالقرنین"  یہ لفظ قرآنِ مجید میں آیا ہے، جس کا لفظی معنی ہے:  دوسینگوں والا،اور  یہ مشہور یونانی بادشاہ سکندر اعظم سے تین سو  سال پہلے آیا تھا، اور مسلمان عادل بادشاہ تھا جو مشرق اور مغرب کے ممالک پر حکمران تھا، لہذا اس اعتبار سے بچے کا نام "ذوالقرنین  حیدر "   رکھنا درست ہے۔

البداية والنهاية  میں ہے:

"فأما ذو القرنين الثاني فهو اسكندر بن فيلبس بن مصريم بن هرمس بن ميطون بن رومي بن لنطي بن يونان بن يافث بن يونة بن شرخون بن رومة بن شرفط بن توفيل بن رومي بن الأصفر بن يقز بن العيص بن إسحق بن إبراهيم الخليل كذا نسبه الحافظ ابن عساكر في تاريخه المقدوني اليوناني المصري باني اسكندرية الذي يؤرخ بأيامه الروم وكان متأخرًا عن الأول بدهر طويل كان هذا قبل المسيح بنحو من ثلاثمائة سنة،" 

(باب فضائل موسى عليه السلام، ج:2، ص:105، ط:مكتبة المعارف) 

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144406100901

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں