بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ذوالکفل نام رکھنے کا حکم


سوال

’’زلكيفل‘‘  نام کا  مطلب اور  یہ نام  رکھنے کا حکم بتا دیں!

جواب

زلكيفل نام مستعمل نهيں، تلاش كے باوجود یہ نام نہيں  مل سكا۔

البتہ ذال کے ساتھ’’ذو الکفل‘‘ نام مستعمل ہے۔ اس کی اصل ک، ف، ل، ہیں۔

اور یہ ایک نبی کا نام ہے اور اس کا معنی ہے ذمہ دار ی لے کر اسے پورا کرنے والا، حصہ والا۔ لڑکے کے لیے یہ نام درست اور باعثِ برکت ہے۔

المعجم الوسیط میں ہے:
"الكِفْلُ..
الكِفْلُ : النَّصيبُ ...
وفي التنزيل العزيز : النساء، آية:85، ((وَمَنْ يَشْفَعْ شَفَاعَةً سَيِّئَةً يَكُنْ لَهُ كِفْلٌ مِنْهَا) ) و الكِفْلُ المِثْلُ ...
يقال : ما لفلان كِفْلٌ ....
و الكِفْلُ الضِّعْف ....
وفي التنزيل العزيز : الحديد، آية: 28، ((يأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وآمِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَحْمَتِهِ) )".

(باب الکاف، ج:2، ص:793، ط:دار الدعوة)

لسان العرب  میں ہے :

"وذو الكفل: اسم نبي من الأنبياء، صلوات الله عليهم أجمعين، وهو من الكفالة، سمي ذا الكفل لأنه كفل بمائة ركعة كل يوم فوفى بما كفل، وقيل: لأنه كان يلبس كساء كالكفل، وقال الزجاج: إن ذا الكفل سمي بهذا الاسم لأنه تكفل بأمر نبي في أمته فقام بما يجب فيهم، وقيل: تكفل بعمل رجل صالح فقام به".

(فصل الكاف، ج:11، ص:590، ط:دار صادر-بيروت)

القاموس الوحید میں ہے:

کَفَلَ فُلَان۔ کَفلاً و کُفُولاً: مسلسل روزہ رکھنا، روزہ میں کسی سے نہ بولنے کا عہد کرنا۔

الکِفلُ: حصہ۔

(باب الکاف، ک--ف، کفل، ص:1131، ط:ادارۃ الاسلامیات)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502100567

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں