بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

چار مشہور فرشتوں کے اصل نام


سوال

چار مشہور فرشتوں کے اصل نام کیا ہے؟ میں نے پڑھا ہے کہ جبرائیل کا اصل نام عبداللہ ہے۔

جواب

مشہور چار فرشتوں میں سے حضرت جبرائیل علیہ السلام کانام عبداللہ ،حضرت میکائیل علیہ السلام کا نام عبیداللہ،حضرت اسرافیل علیہ السلام کانام عبدالرحمن ہے،جب کہ  ملک الموت  کا اصل نام ہی عزرائیل ہےاور عزرائیل کا معنی عبداللہ ہے،البتہ بعض کتابوں میں عزرائیل کا معنی "عبدالجبار" بھی آیا ہے۔

"عمدة القاري شرح صحىح البخاري"میں ہے:

"وروى الطبري من طريق علي ابن الحسين، قال: إسم جبريل عبد الله، وميكائيل عبيد الله، يعني بالتصغير، وإسرافيل عبد الرحمن."

(كتاب تفسيرالقرآن، ‌‌باب: من كان عدوا لجبريل. وقال عكرمة جبروميك وسراف عبد إيل الله، ج:18، س:89، ط:دار إحياء التراث العربي - بيروت)

"الجامع لأحكام القرآن"میں ہے:

"قوله تعالى: (قل يتوفاكم ملك الموت)۔۔۔وتوفيت مالي من فلان أي استوفيته." ملك الموت" واسمه عزرائيل ومعناه عبد الله."

(تفسير سورة السجدة، الآية:11، ج:14، ص:93، ط:دار الكتب المصرية - القاهرة)

"الهداية إلى بلوغ النهاية "میں ہے:

"وملك الموت اسمه: عزرائيل، وهو بالعربية عبد الجبار."

(السجدة، الآية:11، ج:9، ص:5754، ط:جامعة الشارقة)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144403100123

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں