بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ظہر اور عصر کی نماز میں مسنون قراءت


سوال

امام کوظہر  اور عصر کی نماز میں کتنی  قراءت کرنی چاہیے؟

جواب

واضح رہے کہ امام اور منفرد کےلیے ظہر کی  نماز کی پہلی دورکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد طوال مفصّل (سورۃالحجرات سے سورۃ البروج تک) سورتوں کا پڑھنا اور عصر کی نماز کی پہلی دو رکعتوں میں اوساط مفصّل (سورۃ  الطارق سے سورۃ البینہ تک) سورتوں کا پڑھنایا ان سورتوں کی آیات کے بقدر تلاوت کرنا مسنون ہے، البتہ سفر اور ضرورت کی حالت میں مثلاً : وقت کی تنگی یا مقتدیوں کا لحاظ رکھتے ہوئے کوئی اور سورت بھی پڑھنا جائز ہے۔

فتاوٰی شامی میں ہے:

"(ويسن في السفر مطلقا) أي حالة قرار أو فرار، كذا أطلق في الجامع الصغير، ورجحه في البحر: ورد ما في الهداية وغيرها من التفصيل، ورده في النهر، وحرر أن ما في الهداية هو المحرر (الفاتحة) وجوبا (وأي سورة شاء) وفي الضرورة بقدر الحال (و) يسن (في الحضر) لإمام ومنفرد، ذكره الحلبي، والناس عنه غافلون (طوال المفصل) من الحجرات إلى آخر البروج (في الفجر والظهر، و) منها إلى آخر - لم يكن - (أوساطه في العصر والعشاء، و) باقية (قصاره في المغرب) أي في كل ركعة سورة مما ذكره الحلبي."

(كتاب الصلاة، فصل في القراءة، 538/1، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100325

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں