بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ظھر سے پہلے چار رکعات کا ثواب تہجد کے برابر ہے


سوال

ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعت کا ثواب تہجد کے برابر ہے ؟کیایہ سنت موکدہ ہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں  ظھر سے پہلے چار رکعات سنت،سنت مؤکدہ ہیں، اور ان  کا ثواب تہجد  کے برابر ہے ۔

مجمع الزوائد ومنبع الفوائد  ميں هے :

"وعن البراء بن عازب عن النبي - صلى الله عليه وسلم قال: من ‌صلى ‌قبل ‌الظهر ‌أربع ‌ركعات كمن تهجد بهن من ليلته، ومن صلاهن بعد العشاء كمثلهن من ليلة القدر ."

(كتاب الصلوة،باب صلوة قبل العصر،221/2،مكتبة القدسي القاهرة)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144403102161

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں