بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زبان کی لکنت کے لیے وظیفہ


سوال

میری بیٹی جوکہ تقریبًا  7  سال کی ہے،  کافی عرصہ سے  بات صحیح نہیں کر سکتی،  بات کر رہی ہوتی ہے تو درمیان میں ٹھہرتی ہے؛  اس کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں!

جواب

سائل کی مذکورہ بیٹی   سورۂ  طہ  کی درج ذیل آیات کا ورد کثرت سے کرے،ان شاءاللہ زبان کی لکنت ختم ہو جائے گی اور قوت گویائی سے متعلق دیگر تکلیف بھی ان شاءاللہ دور ہوجائے گی۔

"رَبِّ ٱشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْ ٢٥ وَيَسِّرْ لِيْ أَمْرِيْ ٢٦ وَٱحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِيْ ٢٧ يَفْقَهُوْا قَوْلِيْ "     

(گنجیہ اسرار،127ط:بیت الحکمت،دیوبند)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100678

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں