بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زوبیہ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

زوبیہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

”زوبیہ “   لفظ   زوب مادے سے ہے، اور اس کے معنی  خاموشی سے بھاگنے اور کھسکنے کے آتے ہیں، اور عربی زبان میں ”زُبیه“ (زا کے پیش اور با کے سکون کے ساتھ)  لفظ مستعمل ہے، اس کے معنی ہیں:

(1) اونچی جگہ جہاں پانی نہ چڑھ سکے، عمارت کا بلند پشتہ۔ کہاوت ہے: بلغ السیل الزبی: پانی سر سے اونچا ہو گیا۔ معاملہ سنگین ہوگیا، حد سے بڑھ گیا۔

(2) چھوٹا گڑھا یا تنور جس میں گوشت بھونا جاتا ہے اور روٹی پکائی جاتی ہے۔

لڑکی کا یہ نام’’زُبیه‘‘ رکھنے کی گنجائش ہے، البتہ صحابیات، نیک مسلمان خواتین یااچھے  بامعنی عربی ناموں پر نام رکھ لیا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔

اگر زوبیہ لفظ کاتلفظ اردو میں ’’ذال‘‘ کےزبر  کےساتھ ہو یعنی ’’ذوبیہ‘‘ تو اس کا معنی ہے پگھلی ہوئی چیز،خالص شہد،سونے کاپانی،تو معنی کے اعتبار سے نام رکھنا درست ہے۔

لسان العرب میں ہے:

"‌زوب: التهذيب، الفراء: زاب يزوب إذا انسل هربا. قال: وقال ابن الأعرابي: زاب إذا جرى؛ وساب إذا انسل في خفاء."

(ج: 1، ص: 453، ط: دار صادر)

"تاج العروس"میں ہے:

"‌‌زوب

: ( {‌زاب) } يزوب ( {زوبا) أهمله الجوهري، وقال الفراء: أي (انسل هربا) . (و) قال ابن الأعرابي: (‌زاب (الماء) إذا (جرى) ، وساب إذا انسل في خفاء قال شيخنا: وقال بعض أهل الاشتقاق: ويمكن أن يكون منه الميزاب لما يجعل من الخشب ونحوه في الأسطحة ليسيل منه. قال: وفيه بعد، إلا أن يحمل على القلب وأن أصله مزراب ثم مزياب."

(ج: 3، ص: 28، ط: دار إحياء التراث العربي بيروت)

"المعجم الوسيط"میں ہے:

"(زاب)

"الماء زوبا وزوبانا جرى وفلان انسل هربا."

(باب الزاي، ج: 1، ص: 405، ط: دارا لدعوة)

"القاموس الوحيد"میں ہے:

زاب الماءُ زوباّ زوَباناّ:پانی چلنا،بہنا۔

(ص:724، ط:ادارۃ اسلامیات)

"تاج العروس" میں ہے:

"‌‌ذوب

": ( {ذاب) } يذوب ( {ذوبا و} ذوبانا، محركة: ضد){والذوب: العسل) عامة، (أو) هو (ما في أبيات النحل) من العسل خاصة (أو ما خلص من شمعه) ومومه قال المسيب بن علس:

شركا بماء الذوب يجمعه."

(ج: 2، ص: 448، ط: دار إحياء التراث العربي بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144405100931

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں