بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 رجب 1446ھ 20 جنوری 2025 ء

دارالافتاء

 

زوریز یا صفوان نام رکھنے کا حکم


سوال

 زوریز،  یا صفوان  میں سے کوئی نام رکھنا ہے؟

جواب

ان دونوں لفظوں میں سے  پہلا لفظ  :  "زوریز" اصل میں (ضاد)  کے ساتھ  "ضوریز" ادا کیا جاتا ہے ، یہ لفظ عربی اور فارسی دونوں سے مرکب ہے  ،اور  اس کا معنی ہے : روشنی پھینکنے والا ، روشنی بکھیرنے والا ،  اور دوسرا لفظ:   "صفوان" صفائی کے معنی میں ہے، لہذا ان دو لفظوں میں سے "صفوان" نام رکھنا زیادہ مناسب اور بہتر ہے، کیوں کہ ایک تو معنی کے اعتبار سے یہ لفظ اچھا ہے،  دوسرا یہ کہ   کئی صحابہ کرام  رضوان اللہ علیہم اجمعین کا یہ نام رہا ہے،  اس کے علاوہ  بھی جامعہ کی ویب سائٹ پر لڑکوں کے اسلامی نام موجود ہیں، اچھے اور بامعنی ناموں کے انتخاب کے لیے اس  سے  استفادہ کیا جاسکتاہے ۔ 

لنک: اسلامی نام

تاج العروس میں ہے:

"‌(الضوء) هو (النور) "

(مادة: ضوأ، 1/ 318، ط: دار إحياء التراث)

فرہنگ عامرہ میں ہے:

"ضو:  روشنی۔ (ص:335)، رِیزدن: بٹانا، گرانا۔"

(ص: 256)۔ط۔ انڈیا)

اردو لغت میں ہے: 

"ضَوریز: روشنی پھینکنے والا، منور، روشن ۔"

  (اردو لغت:(13/ 43)،ط۔ترقي اردو بورڈ)     

جمہرۃ اللغہ میں ہے:

"الصفو: ضد الكدر، صفا الماء يصفو صفوا ... ويروى: صفوانا."

(جمهرة اللغة لأبي بكر محمد بن الحسن الأزدي (ت٣٢١هـ)، باب الصاد والفاء، مادة: صفو، 2/ 893، ط: دار العلم للملايين)

تاج اللغہ میں ہے:

"الصفاء ممدود: خلاف الكدر. يقال: صفا الشراب يصفو صفاء ... وكذلك الصفوان، الواحدة صفوانة. عن أبى عبيد ويوم صفوان، إذا كان صافي الشمس شديد البرد."

(الصحاح تاج اللغة لأبي نصر الجوهري الفارابي (ت٣٩٣هـ)، 6/ 2401، ط: دار العلم للملايين)

فتاوی شامی میں ہے: 

"التسمية ‌باسم لم يذكره الله تعالى في عبادہ ولا ذكره رسوله صلى الله عليه وسلم ولا يستعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لا يفعل."

(كتاب الحظر والإباحة، ج: 6، ص: 417، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511101729

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں