بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ضوریز نام کا معنیٰ


سوال

ضوریز نام کا مطلب کیاہے ؟ اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"ضَوْریْز"  نام رکھنا درست ہے؛ کیوں کہ "ضوریز "  مرکب ہے "ضَو " اور "ریز" سے۔ضو  کا معنٰی ہے: روشنی،  اور "ریز"  ریزدن سے ہے، ریزدن کا معنٰی ہے: تقسيم كرنا، پھینکنا۔ "ضوریز"  کا معنی ہے : روشنی پھیلانے والا،  روشنی بکھیرنے والا۔ 

البتہ بہتر یہ ہے کہ  انبیائے کرام علیہم الصلوات والتسلیمات یاصحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام یا اچھے معنیٰ والا عربی نام منتخب کرکے رکھ لیں ،جامعہ کی ویب سائٹ کے سر ورق پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں حروف تہجی کی ترتیب سے لڑکوں اور لڑکیوں کے منتخب نام موجود ہیں، جنس اور حرف منتخب کرکے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ 

فرھنگِ عامرہ میں ہے:

"ضو:  روشنی، (ص:335)، رِیزدن: بٹانا، گرانا۔"

(ص: 256،ط:  انڈیا)

اردو لغت میں ہے: 

"ضَوریز: روشنی پھینکنے والا، منور، روشن ۔".

  (اردو لغت:13/ 43،ط: ترقي اردو بورڈ)

فتاوى عالمگيری  میں ہے: 

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."

(كتاب الكراهية، الباب الثالث والعشرون في الغيبة والحسد والنميمة والمدح، 5/ 362، ط: دارالفکر)

 فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144411101517

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں