بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زوریز نام رکھنے کا حکم


سوال

میں نے اپنے بیٹے کا نام زوریز رکھا ہے،کچھ لوگ کہتے ہیں  کے زوریز "زاء" کے بجائے "ضاد" سے  "ضوریز"  ہوتا ہے، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں!

جواب

"زوریز" زاء  کے تلفظ کے ساتھ اس لفظ کا کوئی معنی نہ مل سکا، (ضاد کے ساتھ "ضوریز"  اگرچہ  مستعمل  ہے، لیکن) بہتر ہے کہ مذکورہ نام تبدیل کرکے بچےکا نام کسی نبی علیہ السلام یا صحابی رضی اللہ عنہ کے نام پر رکھاجائےیا اچھے معنی والا عربی نام رکھاجائے، جس کے  لیے ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں " اسلامی نام" کے عنوان سے ایک آپشن موجود ہے، جس میں سے آپ اپنے مرضی کے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102379

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں